ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / اُڑیسہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اسکول میں بیٹی کو دیا جنم ، ملزم گرفتار، سات اہلکار معطل

اُڑیسہ میں آٹھویں جماعت کی طالبہ نے اسکول میں بیٹی کو دیا جنم ، ملزم گرفتار، سات اہلکار معطل

Mon, 14 Jan 2019 12:07:22    S.O. News Service

کندھمال،14؍جنوری (ایس او نیوز؍ایجنسی) اڑیسہ کے کندھمال میں 8 ویں جماعت کی طالبہ کے ماں بننے کا ایک سنسنی خیز معاملہ سامنے آیا ہے ۔ میڈیا میں گردش کررہی خبروں کے مطابق نابالغ طالبہ نے اسکول میں بچی کو جنم دیا ۔ بتایا گیا ہے کہ  اس بات کو اسکول انتظامیہ نے چھپانے کی ہرممکن  کوشش کی ۔ تاہم یہ شرمناک معاملہ سامنے آتے ہی انتظامیہ نے جانچ شروع کردی۔  اطلاع کے مطابق فوری طور پر  اس سلسلہ میں سات اہلکاروں کو معطل کردیا گیا ہے ۔ پولیس کے مطابق جب یہ طالبہ 8 مہینے پہلے اپنے گھر گئی تھی تو اس کی آبروریزی کی گئی تھی ۔ ایک کالج طالب علم پر اس کا الزام عائد کیا گیا ہے ۔

اس سلسلہ میں کندھمال کے ایس پی پرتیک سنگھ نے کہا کہ لڑکی 7-8 مہینے پہلے اپنے گھر گئی تھی ، جہاں کسی مقامی نوجوان نے اس کی آبروریزی کی ۔ نابالغ طالبہ نے بچی کو جنم دیا ہے ۔ سرکاری ڈاکٹر اس کا خیال رکھ رہے ہیں ۔ اس معاملہ پر ایس سی – ایس ٹی کے وزیر رمیشن چندر ماجھی نے بھی سخت ردعمل کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں نے کلیکٹر سے رپورٹ طلب کی ہے ۔

رمیش چندر ماجھی کے حکم پر کلیکٹر نے اسپتال وارڈن، نگراں اور معاون نرس سمیت سیوا آشرم کے سات افسران کو معطل کردیا ہے ۔ خیال رہے کہ سیوا آشرم ہائی اسکول جن جاتیہ اور دیہی ترقیاتی محکمہ کی جانب سے چلایا جاتا ہے ۔ خبروں کے مطابق طالبہ کی عمر صرف 14 سال ہے اور آبروریزی کے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے ، جو کہ دارنگ باڑی کالج میں تھرڈ ایئر کا طالب علم ہے ۔


Share: